ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / گؤکشی پر مکمل پابندی لگنی چاہئے،گائے کی حفاظت ملک کے تحفظ کے مترادف

گؤکشی پر مکمل پابندی لگنی چاہئے،گائے کی حفاظت ملک کے تحفظ کے مترادف

Mon, 07 Nov 2016 18:51:52  SO Admin   S.O. News Service

سبرامنیم سوامی نے ’گؤرکشا‘کوملک کے وجوداورسالمیت سے جوڑا
نئی دہلی، 7 ؍نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )گؤرکشا کو ملک کے وجود اور سالمیت کا موضوع قرار دیتے ہوئے متنازعہ بیان کیلئے مشہوربی جے پی کے لیڈر اور راجیہ سبھا رکن سبرامنیم سوامی نے آج کہاکہ گؤکشی پر پابندی آئینی شق ہونے کے بعد بھی آزادی کے بعد سے نہیں لگائی گئی اور اب ایساوقت آ گیا ہے کہ گؤکشی پرمکمل پابندی لگائی جائے اور ہمیں اس کا پورا بھروسہ ہے۔گؤرکشا کمیٹی اور مختلف تنظیموں کی سرپرستی میں دہلی میں واقع جنترمنترپرمنعقدسادھوسنتوں کی کارکردگی سے خطاب کرتے ہوئے سبرامنیم سوامی نے کہاکہ گؤرکشا ہمارے وجود اور سالمیت کی حفاظت کا سوال ہے۔گائے کی حفاظت کرنا ملک کی حفاظت کرنا ہے کیونکہ ابھی تک دیہی جی ڈی پی میں گائے کا اہم مقام رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ گائے کی حفاظت کیلئے گؤکشی پر مکمل پابندی لگنی چاہئے۔گؤرکشا کے بارے میں ہمارے آئین میں مندرجات ہیں۔ہر حکومت کو یہ کرنا ہے لیکن آزادی کے بعد سے حکومتوں نے ایسا نہیں کیا۔سوامی نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ اب ہم ایسے موڑ پر آ گئے ہیں کہ گوکشی پر یقینی طور پر پابندی لگے۔بی جے پی کے سینئر لیڈر نے کہا کہ انہوں نے رام سیتو کے معاملے میں کامیابی حاصل کی، رام مندر کے موضوع پر بھی کامیابی کا یقین ہے۔اور اب گؤرکشا کا موضوع لیا ہے اور سب کے آشیرواد سے اس میں بھی کامیابی ملے گی۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گائے پالنے والوں کو سبسڈی دی جائے۔سوامی نے الزام لگایا کہ کانگریس کے دور حکومت میں گوشت کی برآمد پر سبسڈی دی گئی تھی اور اب اسے بند کیا جا رہا ہے۔لیکن اسمگلروں کی طرف سے بنگلہ دیش میں گائے کو بھیجنا اب بھی ایک بڑا مسئلہ بناہواہے۔اس پر لگام لگانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ گایوں کو ٹرکوں میں لے جانے پر روک لگانے کیلئے موٹر گاڑی ایکٹ میں انتظام کرنے کی ضرورت ہے۔گوونداچاریہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ دیہی معیشت اور ملک کی مجموعی ترقی کیلئے گؤکشی پر روک لگانا سب سے زیادہ ضروری ہے۔اس سمت میں پارلیمنٹ میں مکمل انسدادگؤکشی قانون بنائے جانے کی ضرورت ہے۔یہ ہماراحکومت سے مطالبہ ہے۔


Share: